سٹی42: چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ شبرزیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے پر ان لینڈ ریونیو سروسکے افسروں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، ایسوسی ایشن کا کہناہے غیر یقینی کی صورتحال میں ریونیو شارٹ فال مزید بڑھے گا.
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ان لینڈ ریونیو آفیسرز ایسوسی ایشن نےشبر زیدی کی چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا، ان لینڈریونیو سروس کے افسران ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں شبر زیدی کی بطور چیئرمین تعیناتی کے فیصلہ کے خلاف اکٹھے ہوگئے،سابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشاد خان کاکہناتھاکہ ماضی میں بھیایف بی آر پر ایسے ناکام تجربات کئے گئے، ایف بی آر کے افسران میں شبر زیدی کی تعیناتی پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے, ایسوسی ایشن کا کہناتھاکہ غیر یقینی کی صورتحال میں ریونیو شارٹ فال مزید بڑھے گا.
سابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشادکاکہناتھاکہ شبر زیدی ساری عمر کارپوریٹ سیکٹر کے وکیل کے طور پر ایف بی آر میں پیش ہوتے رہےاور وہ چارٹرڈ اکاؤنٹسی فرم کے ہیڈ ہیں,بطور چیئرمین تعیناتی کا فیصلہ ملکی مفاد کے خلاف ہے، شبر زیدی کی بطور چیئرمین تعیناتی کا فیصلہ ان کی اپنی ساکھ کے لئے بھی بہتر نہیں، ان کا مزید کہناتھاکہ سابق چیئرمینایف بی آر سول سرونٹس پر عدم اعتماد ہے تو انکے خلاف سول سرونٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔
نئے تعینات ہونےوالے چیئرمین ایف بی آرکا کہناتھاکہ کوشش ہوگی وزیراعظم کی توقعات پر پورا اتروں،وزیراعظم نے بہت بڑی ذمہ داری سونپی،پورا ماحول اینٹی ٹیکس ہے اسے بہتر کرنا ہوگا،واضح رہےکہ شبرزیدی سابق سندھ حکومت کے دور میں سندھ کے وزیر خزانہ بھی رہے چکے ہیں۔