محکمہ ایکسائزکا شہریوں کی آسانی کیلئےایک اوراچھا قدم

محکمہ ایکسائزکا شہریوں کی آسانی کیلئےایک اوراچھا قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ ایکسائزکاشہریوں کی آسانی کیلئےایک اوراچھا قدم، سمارٹ کارڈ کی ترسیل کی مانیٹرنگ کیلئے ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ، شہری ایپ میں اپنی گاڑی کا نمبردرج کر کے سمارٹ کارڈ کا پتہ چلاسکیں گے

تفصیلات کے مطابق سمارٹ کارڈ کی ترسیل کا مسئلہ حل کرنے کیلئےمحکمہ ایکسائزنے نیاسسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔قبل ازیں سمارٹ کارڈای ٹی اوزکےدفاترمیں بھجوائے جا رہے تھے جس کی وجہ سے شہریوں کو دفاتر کے چکرلگانے پڑتے تھے۔ اب محکمہ ایکسائز سمارٹ کارڈکورئیرکمپنی کو بھجوانے کے بعد مکمل مانیٹرنگ کریگا، محکمہ ایکسائزنےٹیسٹ رن کی بنیاد پر50 کارڈ کورئیرکمپنی کو بھجوائے ہیں جس میں36 سمارٹ کارڈزشہریوں کومل گئے، 10کے گھروں کاپتہ ہی غلط تھا جبکہ  4 نے دفتر سے وصول کرنے کا کہا ہے۔

ایکسائزحکام کا کہنا ہے ایپ کو ایکسائزافسران خودمانیٹرکریں گے اورشہریوں کی کارڈزکے حوالے سے شکایات کو دورکریں گے، دوسراشہری ایپ میں اپنی گاڑی کا نمبرانٹرکریں گے تو کارڈ کا سٹیٹس سامنے آجائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer