(عمراسلم) مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ محمد نواز شریف کو جیل تک الوداع کہنے کارکنان طے شدہ پروگرام کے مطابق پہنچیں گے، پہلے سے طے شدہ پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پہلے سے طے شدہ پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پر امن کارکنان کی اپنے قائد سے محبت اور ان سے یکجہتی کے اظہار کے لیے جلوسوں میں کوئی گڑ بڑ کی گئی تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت عقل اور ہوش کے ناخن لے اور بوکھلاہٹ میں حماقت کا راستہ اختیار نہ کرے۔