ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ لیبر میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے

محکمہ لیبر میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) محکمہ لیبر میں 19 ویں گریڈ کے افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق ریجن ڈائریکٹر نارتھ لاہور حبیب اللہ خان نیازی کا تبادلہ بطور ڈائریکٹر لیبر بہاولپور کردیا گیا، ڈائریکٹر انڈسٹریل ریلیشن ضیغم عباس مظہر کو ڈائریکٹر لاہور ساؤتھ ریجن، ڈائریکٹر لاہور ساؤتھ ریجن نصراللہ چوہدری کا تبادلہ ڈائریکٹر انڈسٹریل ریلیشن سنٹر ٹاؤن شپ کیا گیا۔

19 ویں گریڈ میں ترقی لینے والے ڈائریکٹر نوید احمد وڑائچ کو شیخوپورہ سے ڈائریکٹر لاء اینڈ پالیسی ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا، ترقی حاصل کرنے والے شان احمد کو ڈائریکٹر لیبر ڈی جی خان اور ڈائریکٹر لیبر امجد علی کو سیالکوٹ سے ڈائریکٹر لیبر لاہور نارتھ تعینات کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد سیکرٹری لیبر نے افسران کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ساؤتھ اور نارتھ لاہور کے ڈائریکٹرز لیبر بھی تبدیل کر دیئے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer