ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کی آج جیل واپسی، ن لیگ کا پاور شو کا فیصلہ

نواز شریف کی آج جیل واپسی، ن لیگ کا پاور شو کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج مدت ضمانت ختم ہوتے ہی افطاری کے بعد جاتی امرا رائیونڈ سے کوٹ لکھپت جیل واپس جائیں گے، ان کی واپسی کے قافلے کی قیادت مریم نوازکریں گی، وہ رائیونڈ سے کوٹ لکھپت جیل تک آخری لمحے تک میاں نوازشریف کےساتھ ہوں گی جبکہ حمزہ شہباز بھی اپنےتایا کیساتھ جیل تک جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں آج سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل واپس منتقلی پر بھرپور پاور شور کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور رہنماؤں کو زیادہ سے زیادہ کارکن لانے کی ہدایت کردی گئی ہے، مریم نواز نے کارکنوں کو چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو کی کال دیدی۔

 لیگی رہنما اور کارکن قافلے کی صورت میں جیل واپسی تک ان کے ہمراہ رہیں گے، جاتی امراء رائیونڈ سے شنگھائی پل فیروز پور روڈ اور کوٹ لکھپت جیل تک کارکن مختلف کیمپس لگا کر اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کارکن بضد ہیں تو کارکنوں کو اجازت دیدی گئی ہے، شام کو شنگھائی چوک فیروز پور روڈ، رنگ روڈ اور گجومتہ شنگھائی چوک پر استقبال کریں گے۔

کوٹ لکھپت جیل میں کمرے کی صفائی کردی گئی، میاں نواز شریف کو کمرے میں چارپائی اور فوم کا گدا دیا جائے گا، میاں نواز شریف کو گرمی کی وجہ سے ائیر کولر دیئے جانے کا امکان ہے تاہم حکومت نے جیل حکام سے رپورٹ طلب کی ہے کہ آیا اس سے پہلے کسی کو کولر دیا گیا یا نہیں جس پر رپورٹ دے دی گئی ہے، کسی قیدی یا بیرک میں ائیر کولر موجود نہیں ہیں، میاں نوازشریف کو ائیرکولر یا اے سی دینے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں میاں نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، گرفتاری پر انہوں نے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کی درخواست کی تھی جسے قبول کرلیا گیا تھا،  نواز شریف کو خرابی صحت کے باعث علاج کیلئے6 ہفتوں کیلئے رہا کیا گیا تھا جس کی مدت آج ختم ہوگئی۔

Sughra Afzal

Content Writer