ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ہمیں دونوں کے ساتھ رہنا ہے‘‘عدالت میں بچوں کی معصومانہ خواہش

’’ہمیں دونوں کے ساتھ رہنا ہے‘‘عدالت میں بچوں کی معصومانہ خواہش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جماالدین: ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان خان نے میاں بیوی کو مصالحت کا موقع دیتے ہوئے بچوں کی حوالگی کل تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گلناز بی بی نے سیشن عدالت میں اپنی آٹھ سالہ بیٹی عائشہ اور پانچ سالہ بیٹے حسن کی حوالگی کیلئے درخواست دائر کی۔ خاتون کے وکیل نےموقف اختیار کیا اس کے خاوند حیدر علی نے مار پیٹ کر کےگھر سے نکال دیا اور بچے چھین لیے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے اڑھائی لاکھ بچے رُل گئے 

 دوسری جانب بچوں کا کہنا تھا کہ وہ دونوں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔جس پر عدالت نے میاں بیوی کو صلح کا مشورہ دیتے ہوئے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ موخر کر دیا۔ عدالت نے عارضی طور پر بچے خاتون کےحوالے کرتے ہوئے میاں بیوی کو کل دوبارہ بچوں سمیت پیش ہونےکا حکم دیا ہے۔