عمر ظہیر: سنگھ پورہ سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی فروخت سرکاری نرخ نامے کے مطابق جاری رہی، منڈی کے آڑھتیوں نے مارکیٹ کمیٹی سے صفائی کے ناقص انتظامات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سنگھ پورہ منڈی میں آلو 15، پیاز 25، ٹماٹر 16،لہسن دیسی 70، لہسن چائنہ 110اور سبز مرچ 50روپے فی کلوکے حساب سے فروخت ہوتی رہی ۔ شملہ مرچ 25، کریلے 30، کھیرا 25، لیموں 180، گوبھی 12، بھنڈی 70، مٹر 60 اور گاجر 35 روپےمیں فروخت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:آج لاہور کا موسم کیسا رہے گا ؟
علاوہ ازیں پھلوں میں سیب کالا کالو 150، سیب میدانی 90، سیب سفید 80، خربوزہ 50، آرڑو 80اور گرما 70 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔ جبکہ فالسہ 180، تربوز 15، لوکاٹ 80 روپے فی کلو جبکہ کیلا اول 90، کیلا دوئم 50روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوا۔
واضح رہے کہ آڑھیتوں نے منڈی میں صفائی کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی سے انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیاہے۔