شہباز شریف تخت لاہور کو بچانے نکل پڑے

شہباز شریف تخت لاہور کو بچانے نکل پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: تخت لاہورکوبچانےکےلیےصدرمسلم لیگ ن میاں، شہبازشریف پارٹی کی مظبوطی کے لیے متحرک، وزیراعلی نے تحریک انصاف کےرہنما سردارکامل عمراورسردارعاقل عمرسےملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سردار کامل عمر اور ان کے بھائی سردارعاقل عمرنے ملاقات کی۔ جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

دوسری جانب  میاں شہبازشریف نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی سیاست عوامی خدمت کے لیے ہے۔ان کی پارٹی پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے۔جس نے قوم سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا۔آئندہ الیکشن میں باشعور عوام خدمت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے۔لیگی رہنماسردارعادل عمرنےاپنےبھائیوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کروائی جبکہ اس موقع پروہ بھی موجود تھے۔