ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ شام 4 سے رات 12بجے کا وقت سٹریٹ کرائم کے اعتبار سے خطرناک قرار

لاہور؛ شام 4 سے رات 12بجے کا وقت سٹریٹ کرائم کے اعتبار سے خطرناک قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور میں ڈاکو لٹیرے شام چار سے رات بارہ بجے کی شفٹ میں متحرک ہوگئے، شام چار سے رات بارہ بجے کا وقت سٹریٹ کرائم کے اعتبار سے خطرناک قرار دے دیا گیا۔ 

 پولیس ریکارڈ کے مطابق فروری میں سب سے زیادہ 1 ہزار 9 سو 52 وارداتیں شام چار سے رات بارہ بجے رپورٹ ہوئیں ، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی بھی کردی گئی۔ فروری کے دوران ڈکیتی کی سب سے زیادہ 233  وارداتیں صدر ڈویژن میں ہوئیں۔ شام چار سے رات بارہ ہے دوران چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں سول لائن ڈویژن سرفہرست رہا، سول لائن ڈویژن میں موبائل و پرس جھپٹنے کی 183 وارداتیں ہوئیں۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں اقبال ٹاؤن ڈویژن 222 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ، جبکہ سنیچنگ کی وارداتوں میں 173 وارداتوں کے ساتھ سٹی ڈویژن دوسرے نمبر پر رہا۔