احمد منصور : خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں فورسز پر حملوں میں ملوث2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے پہلا آپریشن ضلع خیبر میں کیا گیا،جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد شمروز عرف شانے ماراگیا، جبکہ ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران دہشتگرد منصور مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و بارودی مواد برآمدہوا، مارے جانیوالے دہشت گرد فورسز پر حملوں، بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔