ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکولین فرنینڈس کی رہائش گاہ پر آگ لگ گئی

جیکولین فرنینڈس کی رہائش گاہ پر آگ لگ گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے گھر میں آتشزدگی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈس ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں واقع 17 منزلہ عمارت میں رہتی ہیں، اس عمارت کی 13ویں منزل کے کچن میں کل رات 8 بجے کے قریب آگ لگ گئی تھی تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جیکولین فرنینڈس کی رہائش گاہ پر آگ لگنے کے اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے اور سوشل میڈیا پروائرل ہے۔

 یہ افسوسناک خبر سامنے آنے پر کچھ مداحوں کا  کہنا ہے کہ جس وقت عمارت میں آگ لگنے کا یہ واقعہ پیش آیا تب اداکارہ گھر پر موجود نہیں تھیں کیونکہ وہ آج کل اپنے کسی نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں۔