ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا ماہ رمضان کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستان کا ماہ رمضان کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان نے غزہ میں ماہ صیام میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، رمضان کی آمد پرفلسطینیوں پر پابندیوں کےخاتمےکےحامی ہیں،  فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دی جائے۔ترجمان نے مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سفارتی و سیاسی امداد جاری رکھے گا، مقبوضہ کشمیرمیں حریت قیادت پر مظالم بند کیے جائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ برابری عزت و احترام کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا تدارک کرکے مسئلہ کشمیرحل کرے تو بات شروع کی جاسکتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بھارت تنازع یامسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دوست ملک سے ثالثی کا خیر مقدم کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer