(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی کی ملاقات،شہر بانو نے اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اے ایس پی سیدہ شہر بانونقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی۔
اے ایس پی شہر بانو نے اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اچھرہ واقعہ میں جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اے ایس پی شہر بانونقوی کو نوجوان افسروں کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔