بارش سے شہر کا موسم خوشگوار،سورج و بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری

بارش سے شہر کا موسم خوشگوار،سورج و بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بارش سے شہر کا موسم خوشگوار،لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
سرد ہواؤں اور سورج کی تیز کرنوں کے باعث سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 80فیصد ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
 دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جمعرات کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

 گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم شمالی، جنوب مغربی بلوچستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

 سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں کوئٹہ سمنگلی سٹی 11، دالبندین، قلات 6، پنجگور 5 اور گوادر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 گزشتہ روز ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ، لہہ منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ، استور، گوپس منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ، چترال منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ، بگروٹ، دیر، دروش، میر کھانی، راولاکوٹ اور اسکردو میں منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔