(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عمران خان کو 50 ہزار کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے وارنٹ گرفتاری توہین الیکشن کمیشن کیس میں جاری کیے، الیکشن کمیشن کے مطابق بارہا طلبی کے باوجود عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہورہے۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ آئی جی اسلام آباد وارنٹ کی تعمیل یقینی بنائیں،الیکشن کمیشن کا چار رکنی بنچ 14 مارچ کو معاملے پر سماعت کرے گا۔