عدالتوں کو چاہئےکہ عمران خان کو کٹہرے میں لا کھڑا کریں، مریم اورنگزیب

عدالتوں کو چاہئےکہ عمران خان کو کٹہرے میں لا کھڑا کریں، مریم اورنگزیب
کیپشن: Maryam Aurangzeb, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالتوں کو تاریخوں پر تاریخ نہیں دینی چاہیے، ایسا رویہ اختیار کیا گیا تو کوئی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، اپنی بیٹی ٹیریان کے کیس میں بھی پیش نہیں ہوئے، اس لئے کہ اس کے پاس کوئی جواب نہیں، عمران خان پولیس کو دیکھ کر ایک بل سے نکل کر دوسری بل میں چھپ جاتا ہے،عدالتوں کو چاہئے کہ وہ فوراً عمران خان کو کٹہرے میں لا کھڑا کریں، عدالت میں پیش نہیں ہوتا تو وارنٹ گرفتاری پر گرفتار کر کے پیش کروا دینا چاہئے تھا۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں ایسا ملزم نہیں دیکھا جسے عدالت بلائے اور پھر اس کا انتظار کرے اور وہ پیش نہ ہو، یہ وہ شخص ہے جس نے 4 سال حکومت بھی ویڈیو لنک پر چلائی،عمران خان عدالتوں کو کہہ رہا ہے کہ میں ویڈیو لنک پر پیش ہوں گا،یہ وہ شخص ہے جس نے 4 سال حکومت بھی ویڈیو لنک پر چلائی، لوگ اسکے لانگ مارچ میں گولیاں کھاتے رہے اور یہ پلستر باندھ کر زمان پارک میں ویڈیو لنک پر بیٹھا رہا،یہ کہتا ہے میں عدالت بچاؤ تحریک چلانا چاہ رہا ہوں، یہ عدالت بچاؤ نہیں عدالت سے بچو تحریک ہے۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس نے عدالت میں پیش نہیں ہونا، اس نے افراتفری جاری رکھنی ہے، اسے ڈر ہے کہ کہیں معیشت میں استحکام نہ آ جائے، اس لئے افراتفری مچا رکھی ہے،نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر عدالت میں پیش ہوتا تھا،نواز شریف کو پتہ تھا کہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا۔