ویب ڈیسک: کرکٹر محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات کا معاملہ،چور ڈیفنس میں ان کے گھر سے لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی چرا کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات ہوئی، چوروں نے گھر سے 5000 درھم، 20 ہزار امریکی ڈالر، 4 ہزار پاؤنڈز اور 3ہزار یورو چرالئے۔محمد حفیظ کی بیوی کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔
سی سی پی او لاہور نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔