یکساں تعلیمی نصاب تیسرامرحلہ ؛نہم و دہم کی سب کتابیں انگلش میں ہوں گی

یکساں تعلیمی نصاب تیسرامرحلہ ؛نہم و دہم کی سب کتابیں انگلش میں ہوں گی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:محکمہ تعلیم کی جانب سے یکساں تعلیمی نصاب کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں آئندہ تعلیمی سال میں نہم اور دہم کے طلبہ کیلئے انگلش میڈیم کتابیں متعارف کروائی جائیں گی۔

 ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نہم و دہم  کے نصاب میں تبدیلی کیلئے ماہرین تعلیم سے باقاعدہ مشاورت کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے، آئندہ تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل ہی نہم و دہم کی کتابوں کی انگریزی چھپائی مکمل کرلی جائے گی۔

 رواں سال نرسری تا مڈل تک کے نصاب کو انگریزی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔اسکے علاوہ یکم اپریل 2023ء تک تمام سکولوں میں نرسری تا مڈل تک مفت دریسی کتب فراہم کردی جائیں گی۔

 دوسری جانب پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں اس سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے پاسنگ مارکس 33 فیصد ہی رہیں گے، تعلیمی بورڈز کے تحت سال 2025ء میں ہونے والے امتحانات میں پاسنگ مارکس %40 کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے، پاسنگ مارکس بڑھانے کا حتمی فیصلہ پنجاب بورڈز کمیٹی کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Hifza Rajpoot

Content Writer