شادیوں میں تیز آواز میں موسیقی سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے؟

شادیوں میں تیز آواز میں موسیقی سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں دل کا دورہ پڑنے سے لوگوں کی اموات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کو ایک خاص وجہ سے جوڑا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 4 مارچ کو 22 سالہ نوجوان دولہا کی اپنی ہی شادی کی تقریب میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث موت ہوگئی جبکہ گزشتہ سال نومبر میں 19 سالہ نوجوان کو شادی کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑا تھا جس سے اس کی موت ہوگئی تھی۔رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بھارت میں کئی ایسے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جن میں لوگوں کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور ان کی موت ہوگئی یا وہ اسپتال جا پہنچے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2019 میں دل سے متعلق شائع ہونے والی غیرملکی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ تیز یا ہلکی آواز میں موسیقی سننا انسان کو کمزور بنا سکتا ہے۔

محققین نے بازاروں کے قریب رہنے یا کام کرنے اور جن کا مسلسل اونچی آواز میں میوزک سے سامنا رہتا ایسے 500 افراد پر مطالعہ کیا۔رپورٹس کے مطابق 5 سال تک کی گئی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں میں دل کی بیماریوں کی کوئی علامت نہیں ہوتیں وہ اونچی آواز میں میوزک کے باعث دل کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق دل کی بیماریوں کا کچھ حد تک شور شرابے سے بھی تعلق ہے جن پر انسان عام طور پر توجہ نہیں دیتے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسی طرح کی ایک تحقیق جرمنی کی یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں 35 سے 74 سال کی عمر کے تقریباً 15,000 افراد پر بھی کی گئی تھی۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ موسیقی یا شور اگر ایک مقررہ حد کے بعد بڑھ جائے تو انسانوں کے دلوں پر اس کے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق اونچی آواز میں میوزک سننے سے انسان کے دل کی دھڑکن تیزی سے بڑھ جاتی ہے بالکل اسی طرح جیسے جاگنگ یا ورزش کرتے ہوئے۔

Ansa Awais

Content Writer