ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر  ( Sohail Tanvir)نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سہیل تنویر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں لیکن ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم میں موقع دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا۔سہیل تنویر نے پاکستان کی طرف سے 62 ایک روزہ، 57 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔