ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکا چاہئے، ظالم باپ نے 7 دن کی بیٹی کو گولیاں مار دیں

لڑکا چاہئے، ظالم باپ نے 7 دن کی بیٹی کو گولیاں مار دیں
کیپشن: Mianwali murder
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میانوالی کے علاقے محلہ نورپورہ میں 7 دن کی معصوم بچی کو سفاک باپ نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ضلع میانوالی کے محلہ نورپورہ میں سفاک باپ نے غصے میں آکر اپنی 7 دن کی معصوم بچی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

  پولیس نے بتایا کہ ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ظالم باپ شاہزیب کو غصہ تھا کہ بیٹی کیوں پیدا ہوئی اور غصے پر قابو نہ رکھتے ہوئے بچی کی پیدائش کے 7 دن بعد اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

  دوسری جانب ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزموں کے خلاف  پولیس زیرو ٹالیرنس پر عمل پیرا ہے،ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔