(حسن خالد)لاہور پولیس کا اتوار کے روز پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پتنگ بازی پر 60 مقدمات درج کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پتنگ بازوں کے خلاف سول لائنز ڈویژن میں 18، سٹی ڈویژن میں 17 مقدمات درج، کینٹ ڈویژن میں 10، صدر ڈویژن میں 06 مقدمات درج کئے گئے، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 04 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 05 مقدمات درج کئے گئے۔
دوسری جانب اتوار کے روز ہوائی فائرنگ پر 10 مقدمات درج، 29 ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزمان سے ہزاروں پتنگیں، چرخیاں اور دیگر سامان برآمد کیے گئے۔