گھرکی اسپتال میں پنجاب کی پہلی سائبر مشین نے کام شروع کردیا

cyber knife machine inaugurated in ghurki hospital
کیپشن: cyber knife machine inaugurated in ghurki hospital
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری:  80 کروڑ کی لاگت سے گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں پنجاب کی پہلی سائبر نائف مشین فعال کردی گئی۔  افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  بیگم  ثمینہ گھرکی کا کہنا تھا کہ  ہمارے بزرگوں  نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اسپتال قائم کیا۔

 رپورٹ کے مطابق گھرکی ہسپتال لاہور میں  سائبر نائف مشین 80 کروڑ مالیت سے نصب کی گئی ۔ افتتاحی تقریب میں میاں سعید . میاں طلعت . محسن گهرکی . نعیم گهرکی.چوہدری شکیل . آصف گھرکی . ڈاکٹر فاطمہ بتول . ڈاکٹر طارق . ساجد فاروقی . عمر فاروق  شیخ سمیت ڈونرز، فیکلٹی ممبران،  ڈاکٹرز اور طبی عملہ شریک ہوئے۔ 

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر عزیز کا کہنا تھا کہ سائبر نائف مشین کینسر کا جدید علاج ہے۔ مشین سائبر نائف صرف کینسر زدہ حصے کا شعاعوں سے علاج کرتی ہے۔ جس پر ایک مریض  کے علاج پر ایک ہزار ڈالر خرچ آئے گا۔ 

  معروف کالم نگار توفیق بٹ، پروفیسر شہزاد، پروفیسر ڈاکٹر نعیم، سہیل کبیر سمیت سینئر فیکلٹی ممبران تقریب میں شریک ہوئے۔