علی ساہی :جیلوں میں ایلینز کی موجودگی۔پنجاب بھر کی جیلوں میں موجود اور انے والے قیدیوں کی شناخت لازمی کرنے کافیصلہ کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تجویز پیش کی گئی ہے کہ پولیس جیلوں میں قیدیوں کو بھجوانے سے پہلے نادرا کی تصدیق شدہ شناختی کارڈ اور وارنٹ جمع کروائے گی جس پر سپرنٹنڈنٹ جیل ہرقیدی کی بائیو میٹرک نادرا سے یقینی بنائے گا۔ اسی طرح سپرنٹنڈنٹ جیل ہرقیدی کے داخلہ ، رہائی یا پیرول کی رہائی کی صورت میں بھی نادرا ریکارڈ میں اپڈیٹ کروائے گا۔
غیرملکی قیدی کی صورت مین سپرنٹنڈنٹ جیل نادرا سے اسے غیر ملکی قیدی یا ایلینز قرار دینے کی درخواست کرے گا۔کمیٹی کی سفارشات کومنظوری کے لئے حکومت کو بھجوا دیا گیا۔عدالتی احکامات پر بنائی جانے والی کمیٹی کی سفارشات پر منظوری کے بعدعملدرامد شروع کردیا جائے گا۔