ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کا سالوں سے پھنسا ہوا مسئلہ حل ہوگیا

لاہوریوں کا سالوں سے پھنسا ہوا مسئلہ حل ہوگیا
کیپشن: Ahad Tower
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال جمالی: احتساب عدالت میں  عائشہ احد کے بھائی یوسف احد کے خلاف نیب ریفرنس میں اہم پیش رفت ،احد ٹاور کلمہ چوک  کے متاثرین کو دکانوں کے مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے  ۔۔

رپورٹ کے مطابق احد ٹارو کے ما لک یوسف احد ملک نے احتساب  عدالت میں بیان قلمبند کرایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم متاثرین کو پلازہ میں دکانوں کی رجسٹریاں کروا کر دینے کو تیار  ہیں۔عدالت نے سمجھوتہ  کیلئے فریقین پر مبنی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے آئندہ سماعت ہر  فریقین کی سمجھوتہ  کمیٹی کیلیے نام مانگ لیئے ۔ احتساب عدالت نے کیس پر مزید سماعت 9  مارچ تک ملتوی کر دی ۔

نیب نے ملزم یوسف احد ملک کیخلاف  چار کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے ۔ نیب کے مطابق  ملزم نے احد ٹاور پلازہ دکانوں کی ایڈوانس بکنگ کے زریعے  کروڑوں کا فراڈ کیا ۔ملزم نے دکانوں کی مد میں شہریوں سے  رقوم وصول کیں مگر  انہیں مالکانہ حقوق فراہم نہیں کیے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر