شین وارن کی موت طبعی یا قتل کیا گیا ؟ تفتیشی ٹیم کے تہلکہ خیز انکشافات

شین وارن کی اچانک موت کی تحقیقات جاری
کیپشن: Shane Warne Death Investigation Continue.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  آسٹریلیا کے آنجہانی باؤلر شین وارن کی موت کی تفتیش کرنے والی تھائی لینڈ پولیس کی تفتیشی کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کمرے کی تلاشی کے دوران خون آلود تولیہ جبکہ زمین پر خون کے جمے ہوئے نشانات ملے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل تھائی لینڈ کی پولیس نے شین وارن کی اچانک موت پر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے مختلف لوگوں کے بیانات بھی قلم بند کیے۔ بعد ازاں تفتیشی ٹیم شواہد اکھٹے کرنے کے لیے اُس کمرے میں پہنچی جہاں شین وارن کا انتقال ہوا۔

شواہد اکھٹے کرنے کے دوران تفتیشی ٹیم کے افسران کو وہاں سے خون آلود تولیہ اور زمین پر خون کے دھبے نظر آئے، جس پر انہوں نے تفتیش کے دائرے کو مزید وسیع کردیا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلین حکام بھی شین وارن کی لاش لینے کے لیے تھائی لینڈ پہنچ چکے ہیں۔

  آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سموئی میں قائم اپنے ولا میں موجود تھے جہاں اُن کی اچانک موت ہوئی۔ ڈاکٹر نے انتقال کی ابتدائی وجہ ہارٹ اٹیک کو قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل 52 سالہ شین وارن اپنے کمرے میں موجود تھے کہ اس دوران اُن کی طبیعت خراب ہوئی، جس پر اُن کے میڈیا مینیجر ایمبولینس بلائی اور انہیں ابتدائی ہنگامی طبی امداد فراہم کی، بیس منٹ بعد جب ایمبولینس شین وارن کو لے کر ہسپتال پہنچی تو وہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی تھی۔
 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor