سٹی 42: لاہور میں ہلکی دھوپ کے ساتھ بادلوں کا بسیرا ہے۔ پنجاب میں راولپنڈی ، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی ،بھکر،سرگودھا ، خوشاب، میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہلکی دھوپ کے ساتھ بادلوں کا بسیرا ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔پنجاب میں راولپنڈی ، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی ،بھکر،سرگودھا ، خوشاب،منڈی بہاولدین، گوجرانوالہ، گجرات ، نارووال، حافظ آباد، لاہور اورسیالکوٹ میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،کوئٹہ،زیارت،چمن، لورالائی،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ ، ژوب، بار کھان ، موسی خیل اورپشین میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
مری اور گلیات میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔خیبرپختونخوا چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، وزیرستان ، بونیر، مانسہرہ میں آندھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ایبٹ آباد،،صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ،پشاور، باجوڑ، کرم، وز یر ستان، خیبر، کوہاٹ ، ڈی آئی خان ،بنوں میں آندھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ سندھ کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔
باغ آزاد کشمیر میں حالیہ جاری بارشوں کا سلسلہ رات بھر جاری رہا ۔پہاڑوں پہ پڑنے والی برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ۔بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔کہی رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں ۔موسم بہار کے رنگ بھی دیکھائی دیئے۔