ٹرین حادثے کی اصل وجہ کیا تھی؟ حیران کن انکشافات

 ٹرین حادثے کی اصل وجہ کیا تھی؟ حیران کن انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: کراچی ایکسپریس ٹرین حادثہ، سٹی فورٹی ٹو نے ابتدائی رپورٹ کی کاپی حاصل کر لی۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ پٹری کی خستہ حالی کی وجہ سے پیش آیا، خستہ خالی کے باعث ریلوے پٹری اور فش پلیٹ ٹوٹنے سے بوگیوں کے کپلنگ ٹوٹے اور بوگیاں کھائی میں جا گریں۔

کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کو سکھر ڈویژن میں پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ پٹری کی خستہ حالی کی وجہ سے پیش آیا۔ ٹرین گزرتے وقت ریلوے پٹری ٹوٹی، جس سے ٹریک پر لگی فش پلیٹ بھی ٹوٹ گئی۔

پٹری کی خستہ حالی کے باعث بوگیاں ڈی ریل ہوئیں اور کپلنگ ٹوٹنے سے بوگیاں کھائی میں جا گریں، ابتدائی رپورٹ میں ٹرین کی اوور اسپیڈنگ کا بھی خدشہ سامنے آیا ہے۔ اوورسپیڈنگ جانچنے کے لیےانجن میں نصب ایونٹ ریکارڈر سے ڈیٹا لیا جائے گا۔ ابتدائی رپورٹ مرتب کرنے والے ریلوے آفیشلز کی جانب سے پٹری کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی گئی ہے، فرانزک ٹیسٹ کے بعد ہی وجوہات سامنے آئیں گیں۔