سٹی 42: فیصل آباد کے علاقے مدینہ پارک میں ایک شخص کو اس کی چالاکی اس وقت مہنگی پڑ گئی جب اس کی کانسٹیبل بیوی نے اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق مدینہ پارک فیصل آباد میں ایک لیڈی کانسٹیبل شاہدہ نے اپنے سابق شوہر کےخلاف ایف آئی آر کٹوائی ہے کہ وہ چوری چھپے طلاق موثر کروانے کے بعد بھی اس کے ساتھ رہتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مدینہ پارک کی رہائشی لیڈی کانسٹیبل شاہدہ نے الزام لگایا ہے کہ ملزم قمر نے 5 ماہ قبل چوری چھپے طلاق موثر کروائی لیکن طلاق کے باوجود وہ حقوق زوجیت ادا کرتا رہا۔
لیڈی کانسٹیبل شاہدہ کی مدعیت میں تھانہ بٹالہ کالونی میں ملزم قمر کےخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔