ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دس ہزار سرکاری ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

دس ہزار سرکاری ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: ایم ٹی آئی کے ذریعے ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ، حکومت کے اس فیصلے سے 10 ہزار سے زائد ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ پی ایم اے ممبران کی جانب سے کنگ ایڈورڈ میں ایم ٹی آئی کے نفاذ کی شدید مذمت، ایم ٹی آئی کسی صورت قبول نا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ایم اے ہاؤس میں پروفیسر محمد تنویر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری ڈاکٹر رانا سہیل  صدر ڈاکٹر کرنل (ر) غلام شبیر، ڈاکٹر اظہار چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی، پروفیسر ڈاکٹر شاھد شوکت ملک، ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹر علی خواجہ نے شرکت کی۔ پی ایم اے پنجاب نے کنگ ایڈوڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم ٹی آٸی ایکٹ کے نفاد کی شدید مذمت کی۔

پروفیسر محمد تنویر نے جلد بازی میں کئے گئے فیصلہ کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوۓ مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا حکومتی فیصلے سے محکمہ صحت کے دس ہزار سے زائد ملازمین کا مستقبل داٶ پر لگ گیا ہے۔ پروفیسر اشرف نظامی کا کہنا تھا کہ اس حکومتی فیصلے سے غریب عوام کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں فری علاج بند کیا جا رہا ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا پی ایم اے پنجاب حکومت کے اس عمل کو عوام دشمن اور آئینی ذمہ داری سے انحراف کے مترادف قرار دیتی ہے اور پی ایم اے پنجاب اس کی ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کرے گی۔