جاتی سردی واپس لوٹ آئی،محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی

جاتی سردی واپس لوٹ آئی،محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) جاتی سردی واپس لوٹ آئی، شہر میں کالی گھٹاؤں کا راج، وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گرج چمک کیساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔

آسمان پر منڈلاتے بادلوں، وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے  باغوں کے شہر لاہور کے موسم کو دلفریب بنا دیا،درجہ حرارت کم ہونے سے جاتی سردی واپس لوٹ آئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 28 اور کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، آنے والے دنوں میں بھی بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرےپر آگیا، گزشتہ روز شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 160 ریکارڈ کیا گیا، ائیرکوالٹی انڈیکس بڑھ جانے سے شہر کی فضا مضرصحت ہے، فیز 8 ڈیفنس میں فضا آلودہ ترین اور ائیر کوالٹی انڈیکس 180 ریکارڈ کیا گیا، کوٹ لکھپت 164، ایمپریس روڈ گڑھی شاہو 160، لمز یونیورسٹی ڈیفنس 158، ظفر علی روڈ گلبرگ 157، بیدیاں روڈ 154، قذافی سٹیڈیم میں 152 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer