ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کلچر ڈے، 23 مارچ کی پریڈ کیلئے کمیٹی تشکیل

 پنجاب کلچر ڈے، 23 مارچ کی پریڈ کیلئے کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (راؤ دلشاد) پنجاب کلچر ڈے، 23 مارچ کی پریڈ کیلئے کمیٹی تشکیل، کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن انتظامی کمیٹی کے کنوینر مقرر کردیئے گئے۔  

پنجاب حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک، چیف کارپوریشن آفیسر حافظ شوکت علی کمیٹی کے ممبر مقرر کیے گیے ہیں، جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی یو سی اے آر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایل اے سی ممبر نامزد ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی اور سی ٹی او لاہور کو کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے، ایم ڈی ٹورازم کارپوریشن پنجاب، ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلیچر اور ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوممبر مقرر کیا گیا ہے۔ 

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کمشنر آفس، ایڈیشنل سیکرٹری کلچر، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز، لاہورچیمبر، ایجوکیشن اتھارٹی، ہیلتھ اتھارٹی اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی پنجاب کلچر ڈے اور پاکستان ڈے پریڈ کے انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔ 

علاوہ ازیں کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت پنجاب کلچرل ڈے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں 14 مارچ کو مین بلیوارڈ پر رنگا رنگ سٹی پریڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف پروگرامز کے انعقاد کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا، کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن سٹی پریڈ میں فلوٹس، تقافتی رنگ، پولیس پریڈ سمیت کئی ایونٹس میں شرکت کریں گے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer