( زاہد چوہدری ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیو کے خاتمے کیلئے باربار چلائی جانے والی مہم کے باوجود بچوں کی صحت خطرے میں پڑگئی۔ قومی ادارہ صحت نے شہر بھرکے سیوریج میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی۔
شہر میں پولیو کا خطرہ بدستور موجود ہے، جو بچوں کی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے، آؤٹ فال روڈ، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے فروری میں حاصل کئے گئے سیوریج کے نمونوں کی رپورٹس جاری کردی گئیں۔ قومی ادارہ صحت نے شہر کے تمام سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی ایک مرتبہ پھر تصدیق کردی ہے۔
شہر کے سیوریج میں پولیو وائرس کی مسلسل ڈیڑھ برس سے موجودگی پائی جارہی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی پولیو کے خاتمے کیلئے باربار چلائی جانے والی مہم کے باوجود شہر کو پولیو وائرس سے پاک نہیں کیا جاسکا ہے۔