ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلور ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سےبڑا مطالبہ

فلور ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سےبڑا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے ایک مرتبہ پھر سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کی سپورٹ پرائس پر نظر ثانی کی جائے تاکہ عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جا سکے جبکہ رمضان پیکج فلور ملز کو فراہم کرنے کی بجائے عوام کو دیگر اشیا سستی فراہم کی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق شادمان میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ حکومت گندم کی سپورٹ پرائس پر نظر ثانی کرے تاکہ گندم خریداری کے دوران گندم سستی ہو سکے اور عوام کو سستا آٹا مل سکے کیونکہ حکومت سندھ نے گندم کی سپورٹ پرائس 1400 روپے فی من مقرر کر دی ہے اور اگر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے بھی سپورٹ پرائس میں مزید اضافہ کیا تو آٹا مہنگا ہو سکتا ہے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی سپورٹ پرائس 1365 روپے فی من مقرر کی گئی ہے اور حکومت عوام کو ریلف دینے کے لئے گندم کی سپورٹ پرائس مستحکم رکھے۔

عاصم رضا کا کہنا تھا کہ حکومت فلور ملز کو رمضان پیکج فراہم کرنے کی بجائے عوام کو دیگر اشیا سستے داموں فراہم کرے کیونکہ حکومت سبسڈی عوام کے کئے فراہم کرتی ہے اور احسان فلور ملز پر کیا جاتا ہے جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer