ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آوارہ کتوں نے مزید 53 لاہوریوں کو کاٹ لیا

 آوارہ کتوں نے مزید 53 لاہوریوں کو کاٹ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری)لاہوریے آوارہ کتوں کی بھرمار سے خوفزدہ، کتے کاٹے کے کیسز میں روزبروزاضافہ ہونے لگا۔ 24 گھنٹوں کے دوران آوارہ کتوں نے مزید 53 لاہوریوں کو کاٹ لیا، ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی۔

 شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہری خوار، 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 53 افراد کو کتوں نے کاٹ لیا،جنہیں ویکسی نیشن کے لیے مختلف علاج گاہوں میں لایا گیا۔ متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے چلائی جانیوالی مہم کے باوجود شہر میں کتے کاٹے کے واقعات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی بھرمار نے ان کا گھروں سے باہر نکلنا محال کر دیا ہے، خاص طور پر خواتین اور بچے ان سے متاثر ہو رہے ہیں، متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer