ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ریلوے نے قوم کو خوشخبری سنادی

وزیر ریلوے نے قوم کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں نئی ریکرومنٹ پالیسی آنے کے بعد ریلوے میں ایک سے گریڈ پانچ تک دس ہزار نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت پسینجر اور فریٹ سیکٹر دونوں میں تین ارب سے زائد آمدن ہوئی ہے، 72 سال میں انہوں نے پہلی مرتبہ بزنس پلان دیا ہے، پہلی دفعہ فری ٹریک پالیسی دی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم 9 ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹر کو دینے جارہے ہیں، تین ٹرینیں پہلے ہی پرائیویٹ سیکٹر کو دے چکے ہیں، مزید تین ٹرینیں اُسی کمپنی کو اس ماہ کے آخر تک دے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرایوں میں تبدیلی ہر 15 دن کے بعد ہونی چاہیے، جن ٹرینوں میں مسافر کم ہیں وہاں کرایہ کم ہونا چاہیے، اکانومی کلاس کوچز میں مسافروں کی تعداد بہتر ہے وہاں کرایوں میں کمی کی ضرورت نہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون کے بغیر ریلوے میں تبدیلی نہیں آسکتی، نئے ٹینڈرز میں صفائی کا ٹھیکہ بھی پرائیویٹ سیکٹر کو دے رہے ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اسی ماہ وزیراعظم معیشت کی بہتری کی بڑی خبر دینے کے ساتھ ساتھ مافیا کو بھی بے نقاب کریں گے۔ شہبازشریف پر شیخ رشید احمد نے طنز کے تیر برسائے اور بولے کہ سیاسی ورکر کی حیثیت سے میدان میں رہنا چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی کے خلاف جلد ایل این جی کا فیصلہ آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، پہلوان وہ ہے جو اکھاڑے میں رہے، ایم کیو ایم اور ق لیگ ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گی۔ شیخ رشید احمد کا مودی بربریت کے خلاف کہنا تھا کہ پاکستان مسلمانوں کے لئے جنت ہے۔