ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کی شدت برقرار، مزید بارشوں کی پیشگوئی

سردی کی شدت برقرار، مزید بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شہر میں کالی گھٹاؤں کے ساتھ مختلف علاقوں میں بارش اور سردی کی شدت برقرار، سٹی ٹریفک پولیس کی سڑکوں پر پھسلن کے باعث موٹرسائیکل سواروں کو محتاط ڈرئیونگ کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق  شہر میں کالی گھٹاؤں کے ساتھ مختلف علاقوں میں بارش اور سردی کی شدت برقرار ہے، سٹی ٹریفک پولیس کی سڑکوں پر پھسلن کے باعث موٹرسائیکل سواروں کو محتاط ڈرئیونگ کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ہربنس پورہ، فتح گڑھ، مغلپورہ، باغبانپورہ، دھرم پورہ ، گڑھی شاہو، صدر کینٹ، جوڑے پل، ایئرپورٹ کے اطراف بارش ہوئی جبکہ ریلوے سٹیشن، لکشمی چوک، مال روڈ، جی پی او چوک کے اطراف اورجیل روڈ، مزنگ، گلشن راوی، وحدت کالونی سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، شہر میں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی۔

لاہور میں سب سے زیادہ بارش جوہرٹاؤن میں 6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جیل روڈ، ایئرپورٹ کے اطراف 4.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور گلبرگ 3.3، فرخ آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن 3 ملی میٹربارش ہوئی۔

نشترٹاؤن، چوک ناخدا، پانی والا تالاب 2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی اور اپرمال، مغلپورہ، تاجپورہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

             

Shazia Bashir

Content Writer