(زین مدنی ) معروف گلوکارہ قر العین بلوچ کے آزادی نسواں سے متعلق ٹوئٹ پر اداکارہ و ماڈل ایمان سلیمان برہم ہوگئیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر گلوکارہ قر العین بلوچ نے لکھا کہ اصل فیمنسٹ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں، اپنے حقوق پر چیخنے میں وقت کا ضیاع نہیں کرتے۔ اداکارہ و ماڈل ایمان سلیمان کو قر اةلعین بلوچ کا ٹوئٹ پسند نہیں ایا جس پر انہوں نے انتہائی سخت الفاظ میں ردعمل دیا اور اظہار برہمی کیا۔
Jin mamlon k baray mein ziada ilm na ho, un per tabsira karnay se parhaiz karain. Shukriya. https://t.co/ucqkEr1Ys8
— Eman Suleman (@eman_anjum) March 5, 2020
ایمان سلیمان نے لکھا کہ جن معاملات کے بارے میں زیادہ علم نہ ہو، ان پر تبصرہ کرنے سے پرہیز کریں شکریہ۔