(زین مدنی ) معروف گلوکار ہارون راشد نے علی ظفر کے ترانے میلہ لوٹ لیا کو پر لطف قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ہارون نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پی ایس ایل ترانوں سے متعلق تنازعات پر بات کی۔ ہارون راشد نے ویڈیو کے آغاز میں علی ظفر کو بہترین ترانہ بنانے پر مبارکباد دی اور بتایا کہ وہ میلہ لوٹ لیا کے میوزک اور ویڈیو سے لطف اندوز ہوئے۔
Hi everyone in the video I shared my thoughts on the controversy of the battle of the PSL songs. @AliZafarsays
— Haroon (@TheRealHaroon) March 3, 2020
Regarding Tayyar Hain I am very proud of the work we did with @zulfiqarjkhan @RealAliAzmat @AsimAzharr @ArifLoharPK #psl2020 #hblpslv #Aliazmat #alizafar #melalootliya pic.twitter.com/rFQX3tOEMx
انہوں نے کہا کہ تیار ہیں کے یوٹیوب پر 50 لاکھ سے زائد ویوز ہیں جبکہ علی ظفر کے ترانے نے بہت کم وقت میں 30 لاکھ ویوز کا ہندسہ پار کیا، ہارون کا کہنا تھا کہ ان تنازعات کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ پی ایس ایل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بنائے جانے والے تمام ترانے مجموعی طور پر پی ایس ایل جیسے بڑے ایونٹ کی جیت کا ثبوت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام ترانے نا صرف پاکستان بلکہ پاکستان میں پاپ میوزک کے دلدادہ لوگوں کی جیت ہے۔