ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب نے میٹروبس میں سفرکرنیوالوں کو خوشخبری سنادی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے میٹروبس میں سفرکرنیوالوں کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہوریوں کیلئے  بڑی خوشخبری، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میٹروبس سروس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔ کہتے ہیں کہ کرائے بڑھا کر غریب عوام پر معاشی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں میٹرو بس کے کرائے بڑھانے کی تجویز دی گئی، جسے وزیراعلیٰ پنجاب نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کرائے بڑھا کرغریب عوام پر معاشی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، کرائے بڑھانے کی بجائے دیگر قابل عمل آپشن کا جائزہ لیں، عام آدمی کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں یہ بھی تجویز پیش کی گئی کہ کنٹریکٹ ملازمین اگر دوران ملازمت وفات پا جائیں تو ان کے اہلخانہ بے یارو مددگار ہو جاتے ہیں جس کیلئے انہیں امداد دی جانی چاہیے، وزیراعلیٰ نے اس تجویز کی منظوری دیدی۔

مالی امداد کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سکیل 1 سے 4 کے کنٹریکٹ ملازمین کے اہلخانہ کو 16 لاکھ، سکیل 5 سے 10 تک کے ملازمین کے اہلخانہ کو 19 لاکھ روپے اور سکیل 11 سے 15 کے کنٹریکٹ ملازمین کے اہلخانہ کو 22 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ سکیل 16 اور 17 تک کے ملازمین کے اہلخانہ کو 25 لاکھ اور سکیل 18 اور 19 کے ملازمین کے اہلخانہ کو 34 لاکھ کی امداد ملے گی۔گریڈ 20  اور اس سے زائد کے کنٹریکٹ ملازمین کے اہلخانہ کو 40 لاکھ امداد دی جائے گی۔

اجلاس میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نئے ایم ڈی کیلئے ضروری پراسیس، ڈیرہ غازی خان میں گندم ذخیرہ کرنے کیلئے سائلوز کو آپریشنل کرنے اور فیصل آباد گارمنٹس سٹی کیلئے بائی پاس روڈ کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer