محکمے ترقیاتی بجٹ کا پہلا ڈارفٹ تیار کرنے میں ناکام

محکمے ترقیاتی بجٹ کا پہلا ڈارفٹ تیار کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) حکومت پنجاب کو نئے مالی سال میں بجٹ کی تیاریوں میں مشکلات، صوبائی اداروں کو دیا گیا وقت گزرگیا، 15 محکمے ترقیاتی بجٹ کا پہلا ڈارفٹ تیار کرنے میں ناکام حکومت نے اداروں کو مزید نو دن کی مہلت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع ہیں جس کیلئےمحکموں کو ترقیاتی بجٹ کے متعلق پندرہ فروری کو پہلا ڈرافٹ تیارکرکے پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کرنے کا کہا گیا۔ لیکن ذرائع نے بتایا ہےکہ پنجاب حکومت کی جانب سے دیئے گئے واضع احکامات کے باوجود ابھی تک 15سے زائد ایسے محکمے ہیں جو حکومت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود بجٹ کا ڈرافٹ تیار نہ کرسکے۔

ذرائع نےبتایا کہ ان محکموں میں محکمہ بلدیات، صحت، وائلڈ لائف، جنگلات، خوارک، کھیل اور امور نوجوان، محکمہ مواصلات و تعمیرات، محکمہ آبپاشی، مائنز اینڈ منرلز، ٹرانسپورٹ، سوشل ویلفیئر، اربن ڈویلپمنٹ، ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب حکومت پنجاب نے مذکورہ محکموں کو 15 مارچ کی آخری ڈیڈلائن دیدی۔

Shazia Bashir

Content Writer