ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں شوگر مافیا سرگرم، چینی کی قیمت آسمان کو چھونے لگی

شہر میں شوگر مافیا سرگرم، چینی کی قیمت آسمان کو چھونے لگی
کیپشن: City42 - Sugar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) لاہور میں شوگر مافیا پھر سرگرم ہوگیا، چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے اضافہ کردیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق شہر میں چینی کے سو کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 5450 روپے سے بڑھ کر 5750 روپے ہو گئی۔ اکبری منڈی میں 100 کلو کا تھیلا 5850 روپے سے لیکر 5900 روپے کا ہو گیا۔ پرچون میں چینی کی فی کلو قیمت 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔حکومت کو چاہیئے کہ وہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرے۔

اکبری منڈی کے تاجروں کا کہنا ہےکہ شوگر ملزمالکان جان بوجھ کر چینی کی قلت پیدا کر رہے ہیں، جس کے باعث قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer