ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین میں صوفی رت محفل کا اہتمام

 گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین میں صوفی رت محفل کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سیرت نقوی:کینٹ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کی جانب سے صوفی رت محفل کا اہتمام کیا گیا، گلوکار عدیل برکی نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

صوفی رت محفل میں خوبصورت اور منفرد گائیکی کے انداز نے طالبات کے دل جیت لیے، عدیل برکی نے اپنی آواز سے خوب سماں باندھا۔اسلامیہ کالج کی پرنسپل رخسانہ لطافت، گلوکارہ ثریا ملتانیکر، سابقہ ڈائریکٹر ایجوکیشن لاہور ڈویژن رانا نسیم انجم، سابقہ پرنسپل ایم او کالج راشد نجیب، پرنسپل گورنمنٹ گلبرگ کالج فار بوائز ڈاکٹر ذوالفقار رانا تقریب کا حصہ بنے، سابقہ پرنسپل گورنمنٹ سمن آباد کالج ڈاکٹر نسیم اختر، مسز روبینہ کمال، پرنسپل شاد باغ کالج مسز روبینہ سیف اور پرنسپل گورنمنٹ کالج مسز انجم نظامی نے بھی شرکت کی۔

دما دم مست قلندر کی دھن نے سب کو جھومنے پر مجبور کر دیا، بابا بھلے شاہ اور بابا فرید کے کلام نے سب کے دل موہ لیے۔پرنسپل کا کہنا تھا کہ گلوکاروں کی آ مد نے صوفی رت کو چار چاند لگا دیے۔اس موقع پر حاضرین نے کہا کہ اسطرح کے صوفی پروگرام نئی نسل میں موسیقی کا رجحان بڑھانے کا باعث بنیں گے۔