موجودہ نظام کرپشن اور ضمیرفروشی کی بنیادوں پرکھڑا ہے: طاہرالقادری

موجودہ نظام کرپشن اور ضمیرفروشی کی بنیادوں پرکھڑا ہے: طاہرالقادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن سےنے راز افشاں کردیا، موجودہ نظام کرپشن اور ضمیرفروشی کی بنیادوں پرکھڑا ہے۔ 2013ء میں دھاندلی زدہ انتخابی نظام کیخلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی مگر بات نہ سنی گئی۔

  ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2012 ء میں اس نظام کے خلاف جو باتیں کیں وہی موقف آج ہر زبان پر ہے۔ اب ’’اینٹی بائیوٹک‘‘یا ’’پین کلر‘‘ سے کام نہیں چلے گا۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ کینسرزدہ نظام کے علاج کیلئے بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کھلاڑیوں کو جلد از جلد میدان میں اتارنا ہوگا: چودھری سرور

انہوں نے مزید کہا کہ 2013ء میں دھاندلی زدہ انتخابی نظام کیخلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی مگر بات نہ سنی گئی۔ عوامی تحریک کے کارکن ظالم نظام کو چیلنج کرتے ہوئے زخمی ہوئے، لاشیں اٹھائیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ فرسودہ نظام سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا جائے، تو پاکستان مزید تباہی سے بچ سکتا ہے۔