ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سرا بچوں کی تعلیم وتربیت کی فلاح کا منصوبہ ترتیب دے دیا گیا

خواجہ سرا بچوں کی تعلیم وتربیت کی فلاح کا منصوبہ ترتیب دے دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان:چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے خواجہ سرا بچوں کی تعلیم وتربیت کی فلاح کا منصوبہ ترتیب دے دیا۔ پہلے مرحلہ میں پنجاب بھر میں خواجہ سرا بچوں کو ڈیٹا اکٹھا کر کے پہلا سنٹر گجرنوالہ میں بنایا جائے گا۔

انگوری باغ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چیئرپرسن صبا صادق اور ڈائریکٹر جنرل کرن خورشید کی خواجہ سرا کمیونٹی کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں خواجہ سرا بچوں کی تعلیم وتربیت سمیت دیگر سہولیات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے صباصادق نے کہا کہ خواجہ سرا بچوں کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کے لیے ان کی تعلیم وتربیت ریاست کی زمہ داری ہے۔ خواجہ سرا کمیونٹی کے ساتھ مل کر خواجہ سرا بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ان کی دیکھ بھال صحت وتعلیم کے لیے پلان رکھتے ہیں۔

بچوں کے لیے پہلا سنٹر گجرانولہ میں بنایا جائے گا جہاں ان کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گئیں۔ بچوں کے ساتھ ساتھ ہنر مند اور تعلیم یافتہ خواجہ سرا افراد کو نوکریاں بھی فراہم کی جائیں گئیں۔ بھیک مانگنا اور ناچ گانے کی بجائے بچوں کو فلاح کی طرف لایا جائے۔