امتحانی سینٹرز میں طلباء زیادہ نگران کم پڑگئے

امتحانی سینٹرز میں طلباء زیادہ نگران کم پڑگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیند ریاض: لاہور بورڈ کی مشکلات میں اضافہ، امتحانی سینٹرز میں طلباء زیادہ اور نگران کم پڑ گئے۔ بورڈ نے امتحانی عملہ پورا کرنے کیلئے سکول سربراہان کو اختیارات دے دیئے۔

 ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت جاری میٹرک سالانہ امتحانات 2018 کیلئے بنائے گئے امتحانی سینٹرز میں طلباء زیادہ اور نگران کم ہیں۔ عملہ پورا کرنے کیلئے سکولوں سے اساتذہ کو نگرانی کیلئے مامور کیا جارہا ہے۔ بیشتر امتحانی سینٹرزمیں 100 بچوں پر دو کی بجائے ایک نگران تعینات ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور بورڈ کا دوہرا معیار، امیر طلبا کیلئے رعائتیں، غریب کیلئے دھکے

ذرائع کے مطابق سکول سربراہان کو عملہ تعینات کرنے کے اختیارات ملنے کے بعد نصابی سرگرمیوں میں مصروف اساتذہ کو نگرانی پر مامور کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ میرٹ پر سکول اساتذہ کو نگرانی پر لگایا جارہا ہے، میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔