لاہور بورڈ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا

لاہور بورڈ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہوربورڈ کی مشکلات میں اضافہ، امتحان سنٹرز میں طلباء زیادہ اور نگران کم پڑ گئے ، لاہور بورڈ نے امتحانی عملہ پورا کرنے کیلئے سکول سربراہان کو اختیارات دے دیئے۔

 سٹی 42  زرائع کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت جاری میٹرک سالانہ امتحان دوہزار اٹھارہ کیلئے بنائے گئے امتحانی سنٹرز میں طلباء زیادہ اور نگران کم ہیں۔ زرائع کے مطابق لاہور بورڈ نے امتحانی عملہ پورا کرنے کیلئے سکول سربراہان کو اختیارات دے دیئے ہیں جبکہ نگران عملہ پورا کرنے کیلئے لاہور بورڈ کو سکولوں سے اساتذہ کو نگرانی کیلئے مامور کیا جارہا ہے, بیشتر امتحانی سنٹرزمیں 100 بچوں پر دو کی بجائے ایک نگران تعینات ہے۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے مفت تعلیم فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے

زرائع کے مطابق سکول سربراہان کو عملہ تعینات کرنتے کے اختیارات ملنے کے بعدعملہ پورا کرنے کیلئے نصابی سرگرمیوں میں مصروف اساتذہ کو نگرانی پر مامور کرنا شروع کردیاہے جس سے متعلقہ امتحانی سنٹرز میں نقل کا خدشہ سو فیصد بڑھ گیا ہے, کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ میرٹ پر سکول اساتذہ کو نگرانی پر لگایا جارہا ہے، تمام نگران ہونہار ہیں، میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی۔