(سعود بٹ) آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کیس میں بڑی پیشرفت، گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سے تحقیقات میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، احد چیمہ کا کہنا ہے کہ آشیانہ کنٹریکٹ دینے میں ایل ڈی اے کی باقاعدہ ٹیم شامل تھی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف نیا کیس کھل گیا
تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے انکشافات کی روشنی میں ایل ڈی اے ٹیم کی نیب میں پیشی ہوئی۔ ٹیم نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کیس کے حوالہ سے تفصیلات جمع کرائیں۔ کمیٹی میں چیف انجینئر اسرار سعید، چیف میٹرو پلانر وحید بٹ، سٹریٹجی پلاننگ یونٹ کے سربراہ بلال قدوائی سمیت دیگر افسر شامل تھے۔
یہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔۔۔۔ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریٹس پر خوف طاری، کئی فائلیں کھل گئیں
احد چیمہ کےنے اپنے بیان میں کہا کہ آشیانہ کا کنٹریکٹ دینے میں ایل ڈی اے کی باقاعدہ ٹیم شامل تھی۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔۔ احد چیمہ کی وجہ سے قومی خزانے کو 455 ملین کا نقصان ہوا: نیب کا اعلامیہ
واضح رہے کہ نیب کے روبرو آشیانہ کنٹریکٹ ایوارڈ اینڈ ایویلیوشن ٹیم تیسری بار نیب میں پیش ہوئی تھی۔