(ویب ڈیسک)کراچی ایئر پورٹ سے جانے والی مختلف ایئر لائنز کی 7 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
کراچی سے جدہ جانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 173 اور 171, لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 144 ، نجف جانے والی فلائی بغداد کی پرواز آئی ایف 333 ، پشاور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 551 ، اسلام آباد جانے والی سیرین کی پرواز ای آر 503 جبکہ لاہور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 523 بھی منسوخ ہو گئی۔