ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی 

 شہر لاہور  میں سورج کی کرنوں کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں  جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)  شہر لاہور  میں سورج کی کرنوں کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں  جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجود درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے 8ویں نمبر پر  آ گیا ہے، شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کے بائث ایئر کوالٹی انڈیکس 134ریکارڈ کی گئی ہے۔ شاہراہ قائداعظم 124،فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 125ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ 173 اور جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 110ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورگرد و نواح،  راولپنڈی، مری، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں بھی بارش کی توقع ہے،پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے، خیبر پختونخوامیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، شمال مشرقی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔  گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اورفیصل آبادمیں بارش ہونے کی توقع ہے۔  سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور ملتان میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ جھل مگسی، سبی،نصیر آباد، جعفر آباد اور اوستہ محمد میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، کشموراوردادومیں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے تاہم سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز  آزاد کشمیر سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا اور ملک کے دیگر حصوں میں آندھی اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم بہتر ہوگیا ہے۔ آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کاسلسلہ شروع ہو گیا،جس کے بعد حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔